اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) نگراں وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز کو انٹرپول اور برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لایا جائے گا، ان کے پاس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا آپشن موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں …
نگراں وزیر اطلاعات و نشریات اور قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) نگراں وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز کو انٹرپول اور برطانوی حکومت کی مدد سے واپس لایا جائے گا، ان کے پاس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا آپشن موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو واپس پاکستان لانے کی کارروائی نگراں حکومت کو کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف کے پاس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا آپشن بھی موجود ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں۔








