اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا، فلیٹس کی قرقی کےلئے پیر سے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہمارے پاس آگیا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس پر …
نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا، فلیٹس کی قرقی کےلئے پیر سے کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا، بیرسٹر سید علی ظفر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا، فلیٹس کی قرقی کےلئے پیر سے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہمارے پاس آگیا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے، پیر سے کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔حسن اور حسین نوازکی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہری کا پراسس مختلف ہوتا ہے اور پاکستانی شہری کو پاکستان لانا آسان ہوتا ہے۔اس حوالے سے بھی کارروائی شروع ہو جائے گی۔ اسحاق ڈار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ تو پہلے ہی مفرور ہیں‘ ان کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔








