کراچی ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قومی تاریخ وادبی ورثہ بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ، نگراں حکومت کی ٰیہ ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات کرائیں اور اس کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، صاف وشفاف انتخابات کرنے کا مقصد صرف یہ نہیں کہ پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات درست کرلیں بلکہ اس کے لئے …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قومی تاریخ وادبی ورثہ بیرسٹر علی ظفر کی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قومی تاریخ وادبی ورثہ بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ، نگراں حکومت کی ٰیہ ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات کرائیں اور اس کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، صاف وشفاف انتخابات کرنے کا مقصد صرف یہ نہیں کہ پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات درست کرلیں بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ ووٹرز کو ایجوکیٹ کیا جائے تاکہ وہ بہتر اور اچھے امیدواروں کو ووٹ دے سیکں اور اس کے لئے میڈیا اپنا کرادار ادا کریں ،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا امیدواران سے اہم ایشوز بشمول ملکی معیشت ، پانی بجلی اور ڈیمزکے حوالے سے انکے موقف سے عوام کو آگاہی فراہم کریں ۔وزارت اطلاعات کے تحت پی ٹی وی سمیت تمام نشریاتی اداروں کے لئے ہم نے پالیسی بنائی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کے بنیاد پر ٹائم دیا جائے اور تمام جماعتوں کو یکساں کوریج دی جائے ،ضابطہ اخلاق بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور پیمرا بھی ایک آزاد خودمختار ادارہ ہے ، نگراں حکومت ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کرانے میں مدد کرے گی ،اگرکسی صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت سے کسی بھی قسم کی تعاون یا مدد درکار ہوگی تو وفاقی حکومت قانون اور آئین کے مطابق ہر قسم کا تعاون و مدد فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔








