چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہفتہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس مشیر عالم، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس سردار طارق محمود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی صدارت میں فل کورٹ اجلاس ہفتہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس مشیر عالم، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس سردار طارق محمود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی کے علاوہ ارباب محمد عارف رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے ججوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان معزز ججوں کی تعیناتی سے ادارہ کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اس اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور عدالت کو درپیش مسائل اور خوش اسلوبی سے امور کار کو چلانے پر غور کرنا ہے۔

مزید خبریں