نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،عام انتخابات ، ممکنہ سیلاب ، ڈینگی و پولیو سے بچاﺅ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

لاہور۔7 جولائی(اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ 3گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں ، ممکنہ سیلاب ، ڈینگی اور پولیو سے بچاﺅ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن ڈیوٹی کے لئے مجموعی طو رپر 2لاکھ 59ہزار سے زائد پولیس افسر اور اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں …

لاہور۔7 جولائی(اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ 3گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں ، ممکنہ سیلاب ، ڈینگی اور پولیو سے بچاﺅ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن ڈیوٹی کے لئے مجموعی طو رپر 2لاکھ 59ہزار سے زائد پولیس افسر اور اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات کو درپیش تھرٹس کے پیش نظر فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔امیدواروں کو بھی سکیورٹی دی جائے گی اور اسی طرح جلسے ، جلسوں اور ریلیوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 141 قومی او ر297صوبائی نشستوں پر انتخابات کے لئے 47473 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں اور پولنگ سٹیشنز پر کم ازکم ضروری سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں۔ پاکستان آرمی، رینجرز اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ امن عامہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ پنجاب بھر میںانتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان باقاعدگی سے امن عامہ کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید خبریں