سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو سزا پاکستان کو دھچکا ہے، کل کا فیصلہ پاکستان کے لیے سیاہ باب ہے، محمد نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد لوگ باہر نکلنے کو تیار تھے لیکن ہم نے انہیں روکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو سزا پاکستان کو دھچکا ہے، کل کا فیصلہ پاکستان کے لیے سیاہ باب ہے، محمد نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد لوگ باہر نکلنے کو تیار تھے لیکن ہم نے انہیں روکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف جیل جانے کو بھی تیار ہیں، ہمیں پہلے ہی سے معلوم تھا محمد نواز شریف کے خلاف کیا فیصلہ آنا ہے اس لیے آنے والے عام انتخابات غیر جانبدار نہیں رہے، 2002ءکے انتخابات میں بھی لوگوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے جمہوری نظام کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر جمہوریت نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرتے۔ نیب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب غیر جانبدار ادارہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اسے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سیاستدانوں کو توڑنے کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور نیب ملکی معیشت کی تباہی کے ساتھ ساتھ ملکی گورننس کی تباہی کا بھی باعث بن رہا ہے کیونکہ اس نے بیوروکریسی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

مزید خبریں