حتم نبوت کی آئینی شق میں ترمیم کی تحقیقات کے لئے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حتم نبوت کی آئینی شق میں ترمیم کی تحقیقات کے لئے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گولڑہ شریف میں علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انشاءاللہ …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حتم نبوت کی آئینی شق میں ترمیم کی تحقیقات کے لئے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گولڑہ شریف میں علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انشاءاللہ اللہ نے اقتدار دیا تو مدینہ کی ریاست والا نظام قائم کریں گے، اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے کیونکہ ہر چیز اللہ کے اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے جتنے مواقع نواز شریف کو دیئے شاید ہی کسی اور کو ملے ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ سوائے اللہ تعالی کی ذات کے کوئی اور شئے دائمی نہیں ہے انسان جتنا عروج پہ جاتا ہے اپنی اعمال کی وجہ سے اتنا زوال پذیر بھی ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں