استحصال سے پاک معاشرہ چاہتاہوں،میرا مقابلہ سیاسی جماعت سے نہیں عوامی مسائل سے ہے،پیپلزپارٹی قربانیاں دینے والی جماعت ہے،ہم نے پہلے بھی قربانیاں دیں،آئندہ بھی قربانیوں کے لیے تیارہیں،بلاول بھٹو

مظفرگڑھ ۔08 جولائی (اے پی پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قربانیاں دینے والی جماعت ہے ۔ہم نے پہلے بھی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی قربانیوں کے لیے تیارہیں۔ان خیالات کااظہاز انہوں نے خانگڑھ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ خان گڑھ نوابزادہ نصر اللہ خان کاعلاقہ ہے جو جمہوریت کی علامت تھے۔انہوںنے کہاکہ اس شہر کے بزرگوں نے پیپلزپارٹی …

مظفرگڑھ ۔08 جولائی (اے پی پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قربانیاں دینے والی جماعت ہے ۔ہم نے پہلے بھی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی قربانیوں کے لیے تیارہیں۔ان خیالات کااظہاز انہوں نے خانگڑھ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ خان گڑھ نوابزادہ نصر اللہ خان کاعلاقہ ہے جو جمہوریت کی علامت تھے۔انہوںنے کہاکہ اس شہر کے بزرگوں نے پیپلزپارٹی کاساتھ دیا اورآئندہ آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔نوابزادہ نصراللہ خان کے صاحبزادے نوابزادہ افتخار احمدخان ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آگ کے دریا سے گزری ہے۔یہ شہیدوں کی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقاربھٹو کو پھانسی، شاہنواز بھٹو کوزہر،مرتضی بھٹو کوگولیوں کانشانہ بنایاگیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کی خاطر جیلیں کاٹی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ میرا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ آپ کی غربت اور آپ کی محرومیوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ میں استحصال سے پاک معاشرہ چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے غریب کا ساتھ دیا تو وہ ذوالفقارعلی بھٹو تھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کی مدد کی ۔انہوں نے کہاکہ میں ایسا معاشرہ چاہتاہوں جس میں سب کو ترقی کے یکساں مواقع ملیں اور معاشی انصاف ملے۔

مزید خبریں