اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ہم نے اپنی آئینی مدت پوری کی، نیب سیاستدانوں کو توڑنے کے لیے بنایا گیا، اسے ختم کر دیا جانا چاہیئے، انتخابات کا بروقت انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت نے ایک دن بھی …
سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ہم نے اپنی آئینی مدت پوری کی، نیب سیاستدانوں کو توڑنے کے لیے بنایا گیا، اسے ختم کر دیا جانا چاہیئے، انتخابات کا بروقت انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت نے ایک دن بھی زیادہ گزارہ تو ملک پیچھے جائے گا کیونکہ آئین کے تحت 60 دن کے اندر اتخابات کرانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا کوئی وجود ہی نہیں ہونا چاہیئے، نیب کو تو ایک ڈکٹیٹر نے سیاستدانوں کو توڑنے کے لیے بنایا تھا۔








