فلسطینی انتہائی مشکل معاشی حالات کا شکار ہو گئے ہیں،بان کی مون

149

مقبوضہ بیت المقدس۔ یکم جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ فلسطینی انتہائی مشکل معاشی حالات کا شکار ہو گئے ہیں۔عالمی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے اسرائیل کے آخری دورے کے موقع پرمقبوضہ بیت المقدس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام چوکیوں، رکاوٹوں اور نقل و حرکت کے لئے اجازت ناموں کی شرط کے باعث انتہائی مشکل معاشی حالات میں زندگی گزار رہے ہیںاپنے دورے کے دوران بان کی مون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ 2 ریاستی حل سے متعلق مذاکرات شروع کرنے کے لئے دلیرانہ اقدامات کریں۔