نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی اور انہیں ملک میں پانی و پن بجلی کے شعبوں سے متعلق امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو واپڈا کے منصوبوں بالخصوص دیامر بھاشااور مہمند ڈیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ دیامر بھاشا ڈیم …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی اور انہیں ملک میں پانی و پن بجلی کے شعبوں سے متعلق امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو واپڈا کے منصوبوں بالخصوص دیامر بھاشااور مہمند ڈیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے منصوبوں پر کام مالی سال 2018-19ءکے دوران شروع ہو جائے گا۔ دیامر بھاشا ڈیم میں 8.1ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی اور اس منصوبے سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ اسی طرح مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی اور جبکہ اس منصوبہ سے 800 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی۔

مزید خبریں