راولپنڈی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے اپنی دو دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ میںتینوں مسلح افواج کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے دو دن کی تنخواہ دینے …
مسلح افواج کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے اپنی دو دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ میںتینوں مسلح افواج کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے، مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے ڈیمز پاکستان کے لئے کا نعرہ بھی لگایا ۔








