نگران وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکورویو کی ملاقات پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاکستان میں توانائی ،دفاعی پیداوار اور تجارت کے شعبوں میں بہت سے امکانات موجود ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کی گفتگو راولپنڈی۔ 9 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے …
نگران وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکورویو کی ملاقات

مزید خبریں
نگران وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکورویو کی ملاقات
پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، پاکستان میں توانائی ،دفاعی پیداوار اور تجارت کے شعبوں میں بہت سے امکانات موجود ہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کی گفتگو
راولپنڈی۔ 9 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سے اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکورویو نے لیونارڈو کمپنی کے سی ای او علیسن ڈارو پروسومو اور اٹلی کے دفاعی اتاشی بریگیڈیئر جرل گیرگورانیو کے ہمراہ ملاقات کی ۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے دفاعی نظام کے حوالے سے پاکستان اٹلی کی مشترکہ دفاعی کمیٹی کے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں توانائی ،دفاعی پیداوار اور تجارت کے شعبوں میں بہت سے امکانات موجود ہیں جنھیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے میدان میں مواقع کی تلاش کی ضرورت پر زور دیا ہے ،دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح پر وفود کے تبادلے معمول کے ساتھ جاری ہیں ۔اٹلی کے سفیر نے اٹلی کے دوستانہ تعلقات کے حوالے سے وزیر دفاعی پیداوار کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی مختلف سطحوں پر بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔








