وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و توانائی بیرسٹر علی ظفر کا ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و توانائی بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حیسکو کے علاقے میں بعض نادہندگان کی طرف سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے‘ چند نادہندگان کی وجہ سے پورے علاقے میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بریفنگ طلب کی ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے …

اسلام آباد۔ 09 جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و توانائی بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حیسکو کے علاقے میں بعض نادہندگان کی طرف سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے‘ چند نادہندگان کی وجہ سے پورے علاقے میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بریفنگ طلب کی ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں کو بجلی مختلف فیڈرز سے فراہم کی جاتی ہے اور نادہندگان کی وجہ سے لوڈشیڈنگ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہوتی ہے کیونکہ سب کو بجلی مختلف فیڈرز سے آرہی ہوتی ہے‘ ہر گھر اور علاقے کے لئے الگ میٹرنگ سسٹم لگا کر ہی اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں