نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر کا نیشنل لائبریری میں ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،کسی بھی فیصلے کا اثر عام انتخابات پر نہیں ہو گا اور انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے، حکومت کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہماری آئینی ذمہ داری ہے، لائبریریاں علم کا خزانہ ہیں، …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،کسی بھی فیصلے کا اثر عام انتخابات پر نہیں ہو گا اور انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے، حکومت کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہماری آئینی ذمہ داری ہے، لائبریریاں علم کا خزانہ ہیں، لائبریری نئے علوم سیکھنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے، نئی نسل کو لائبریری کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوںگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو نیشنل لائبریری میں ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیر اطلاعات و نشریات نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوںگے اور ان میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔

مزید خبریں