اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو وزیراعظم آفس میں ہوابازی ڈویژن کے امور سے متعلق منگل کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، سیکرٹری ہوابازی ڈاکٹر اعجاز منیر، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی جی حسن بیگ، …
وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی ہوابازی ڈویژن کے امور سے متعلق بریفنگ کے موقع پر ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو وزیراعظم آفس میں ہوابازی ڈویژن کے امور سے متعلق منگل کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، سیکرٹری ہوابازی ڈاکٹر اعجاز منیر، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی جی حسن بیگ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے مشرف رسول اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہوابازی نے اپنے ادارے کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور فضائی ٹریفک کو محفوظ بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس اور محکمہ موسمیات سمیت مختلف اداروں کے امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ایوی ایشن پالیسی سے متعلق بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا کہ 2015ءکی قومی ہوابازی پالیسی پر عملدرآمد کے دوران بہتری کے امور کی جو نشاندہی کی گئی اس کے تحت پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔








