پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی غرض سے پاکستانی کوششوں کو یقینی بنانے کیلئے یواین ڈی پی اور سوئس ایجنسی برائے ترقی و تعاون کے درمیان دو سالہ معاہدے پر دستخط معاہدہ پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں پالیسی ڈائیلاگ کیلئے پلیٹ فارم مہیا کریگا‘ اگناسیو آرتازا اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول کی غرض سے پاکستانی کوششوں کو یقینی …
پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی غرض سے پاکستانی کوششوں کو یقینی بنانے کیلئے یواین ڈی پی اور سوئس ایجنسی برائے ترقی و تعاون کے درمیان دو سالہ معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی غرض سے پاکستانی کوششوں کو یقینی بنانے کیلئے یواین ڈی پی اور سوئس ایجنسی برائے ترقی و تعاون کے درمیان دو سالہ معاہدے پر دستخط
معاہدہ پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں پالیسی ڈائیلاگ کیلئے پلیٹ فارم مہیا کریگا‘ اگناسیو آرتازا
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول کی غرض سے پاکستانی کوششوں کو یقینی بنانے کیلئے معاہدہ طے پاگیا،یواین ڈی پی،سوئس ایجنسی برائے ترقی و تعاون(ایس ڈی سی) نے منگل کو یہاں معاہدے پر دستخط کئے۔پانچ لاکھ ڈالر مالیت کے دو سالہ معاہدے سے نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ اور یو این ڈی پی کے سہہ ماہی پبلیکیشن میں مدد ملے گی۔یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر اگناسیو آرتازا نے اس موقع پر کہا کہ پائیدار تر قی کا انحصار اعلی معیارکی تحقیق پر ہے۔ایس ڈی سی کے ساتھ معاہدہ پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں پالیسی ڈائیلاگ کیلئے پلیٹ فارم مہیا کریگا۔پاکستان میں سوئس سفارتخانے کے انٹرنیشنل کوآپریشن کے سربراہ ڈاکٹر سٹیفانی بوری نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون کے پچاس سال کی تقریبا ت منا رہے ہیں۔ابنہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی اہداف کے حصول میں پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھیں ۔








