اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سول افسران حکومتی ڈھانچے میں چہرے کی حثیت رکھتے ہیں، سول افسران کے مثبت رویے اور بہترین کردار سے کی حکومتی تشخص بنتا ہے، ترقی کے لئے مثبت سوچ اپنانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروسز اکیڈمی کے وزارت منصوبہ بندی کے دورے پر آئے ہوئے افسران …
گورننس میں بہتری لانے کے لئے جدید رجحانات اور جدت کا فروغ ناگزیر ہے، سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی کا سول سروسز اکیڈمی کے افسران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سول افسران حکومتی ڈھانچے میں چہرے کی حثیت رکھتے ہیں، سول افسران کے مثبت رویے اور بہترین کردار سے کی حکومتی تشخص بنتا ہے، ترقی کے لئے مثبت سوچ اپنانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروسز اکیڈمی کے وزارت منصوبہ بندی کے دورے پر آئے ہوئے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سول افسران حکومتی ڈھانچے میں چہرے کی حثیت رکھتے ہیں، سول افسران کے مثبت روئیے اور بہترین کردار سے کی حکومتی تشخص بنتا ہے، ترقی کے لئے مثبت سوچ اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک آگے تب بڑھے گا جب ہم سب مثبت سوچ، لگن، سچے جذبےاور امید کے ساتھ اپنے قدم آگے بڑھائیں گے، ملک کو انتظامی بنیادوں پر آگے بڑھانا اور بہترین قیادت فراہم کرنا تمام سول افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام آلائشوں سے بہترین انتظامی ڈھانچے کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں نظم و ضبط کی پاسداری اور مثبت روایات کو لے کر چلنا کامیابی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گورننس کی بہتری سول افسران کی بہترین کارکردگی اور ان کی جانب سے قواعد و ضوابط کی پاسداری کی مرہون منت ہے، گورننس میں بہتری لانے کے لئے جدید رجحانات اور جدت کا فروغ ناگزیر ہے، گورننس میں جدید اسلوب متعارف کروا کر ہی شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔








