نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس سی پیک کے حوالے سے گذشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے جائزہ کے حوالے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی شعیب صدیقی، وزیراعظم ہاو¿س، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، ریلوے، …
نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس
سی پیک کے حوالے سے گذشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے جائزہ کے حوالے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی شعیب صدیقی، وزیراعظم ہاو¿س، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، ریلوے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی و دیگر وفاقی وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چین کے سفیر اور چینی سفارت خانے کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے گذشتہ اجلاسوں کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ وزارتوں کی جانب سے نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو منصوبوں کی رفتار، خصوصی اقتصادی زونز، گوادر ماسٹر پلان اور اب تک کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔








