اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں جن پر سیاسی نظام میں تبدیلی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبہ میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ اناطولیہ نیوز ایجنسی کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا …
صدر مملکت ممنون حسین کا ترک نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں جن پر سیاسی نظام میں تبدیلی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبہ میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ اناطولیہ نیوز ایجنسی کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی نوعیت کے اور انتہائی مضبوط تعلقات ہیں جو ورثہ، ثقافت اور مذہب کی بنیاد پر قائم ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعلقات مزید بڑھیں گے، میرے خیال میں سیاسی نظام یا دنیا میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی وجہ سے ان پر اثر نہیں پڑے گا۔ صدر ممنون حسین نے ترکی کے حالیہ صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں اپنا بھائی قرار دیا۔ انہوں نے ترک قوم کی خوشحالی اور بہبود کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبہ میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔








