صدر مملکت ممنون حسین قونیہ پہنچ گئے

قونیہ ۔ 10 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین قونیہ پہنچ گئے۔ قونیہ ایئر پورٹ پر گورنر قونیہ یعقوب جان بولات نے صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔ ان کے استقبال کے لئے قونیہ ایئرپورٹ پر اعلی سول و فوجی حکام بھی موجود تھے۔ مقامی لباس میں ملبوس بچوں نے صدر مملکت اور خاتون اول کو گلدستہ پیش کیا۔ صدر مملکت قونیہ میں مولانا روم کے مزار پر …

قونیہ ۔ 10 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین قونیہ پہنچ گئے۔ قونیہ ایئر پورٹ پر گورنر قونیہ یعقوب جان بولات نے صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔ ان کے استقبال کے لئے قونیہ ایئرپورٹ پر اعلی سول و فوجی حکام بھی موجود تھے۔ مقامی لباس میں ملبوس بچوں نے صدر مملکت اور خاتون اول کو گلدستہ پیش کیا۔ صدر مملکت قونیہ میں مولانا روم کے مزار پر حاضری دیں گے۔

مزید خبریں