آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک میں ڈیمز بنانے کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی

راولپنڈی۔ 10 جولائی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ملک میںڈیمز بنانے کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے ،پاک فوج کے افسران اور جوان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،پوری قوم اس کار خیر میں حصہ لے ، ڈیمز پاکستان کے لئے بہت ضروری ہیں ۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل …

راولپنڈی۔ 10 جولائی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ملک میںڈیمز بنانے کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے ،پاک فوج کے افسران اور جوان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،پوری قوم اس کار خیر میں حصہ لے ، ڈیمز پاکستان کے لئے بہت ضروری ہیں ۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ گذشتہ روز پاکستان میں ڈیمز بنانے کے لئے اپنا حصہ ڈالنے کے لئے پاک فوج کے افسران کی دودن اور جوانوں کی ایک ،ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیمز بنانے کے لئے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ دے رہے ہیںاسی طرح پاک فوج کے افسران اور جوان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ چونکہ ڈیمز پورے پاکستان کی ضرورت ہیں ان کے لئے سب کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے۔

مزید خبریں