راولپنڈی۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاک فوج نے الیکشن کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے 3لاکھ 71ہزار 388فوجی جوانوں کی تربیت کے لئے تربیتی ویڈیو فلم تیارکر لی ہے ،ویڈیو فلم میں الیکشن کمیشن کے تیار کردہ کوڈ آف کنڈیکٹ کے مطابق پرینٹنگ پریسوں کی حفاظت ،بیلٹ پیپرز کی چھپائی ،بیلٹ پیپرز ترسیل ،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران ،ریٹرنگ افسران اور الیکشن عملے کی حفاظت ، پولنگ سٹیشن کے اندر اور …
پاک فوج نے الیکشن کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے فوجی جوانوں کی تربیت کے لئے تربیتی ویڈیو فلم تیارکر لی ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاک فوج نے الیکشن کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے 3لاکھ 71ہزار 388فوجی جوانوں کی تربیت کے لئے تربیتی ویڈیو فلم تیارکر لی ہے ،ویڈیو فلم میں الیکشن کمیشن کے تیار کردہ کوڈ آف کنڈیکٹ کے مطابق پرینٹنگ پریسوں کی حفاظت ،بیلٹ پیپرز کی چھپائی ،بیلٹ پیپرز ترسیل ،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران ،ریٹرنگ افسران اور الیکشن عملے کی حفاظت ، پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ڈیوٹی سے متعلق ہدایات شامل ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) میں قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ سے قبل الیکشن کے حوالے سے پاک فوج کے جوانوں کی سکیورٹی ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی تربیتی ویڈیو دکھائی گئی جس میں پاک فوج کی ذمہ داریوں ،تعیناتیوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاک فوج میں ایک ڈسپلن ہے کوئی بھی حکم جب دیا جاتا ہے وہ سب کے لئے یکساں ہوتا ہے ،اس وقت پونے چار لاکھ فوجیوں کو ایک ایک کر کے تربیت فراہم کرنا مشکل ہے اس لئے ایک مفصل تربیتی ویڈیو تیار کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی آگاہی کے لئے اس ویڈیو کا کچھ حصہ میڈیا پر جلد ریلیز کیا جائے گا ۔








