راولپنڈی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لئے پاک فوج کےایک تھری سٹار جنرل کی سربراہی میں آرمی الیکشن سپورٹ سینٹرقائم کر دیا گیا ہے جہاں پر الیکشن کے حوالے سے تعاون اور سکیورٹی امور کی نگرانی ہوگی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ صاف ،شفاف ،غیر جانبدارانہ الیکشن انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن نے …
الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لئے پاک فوج کے ایک تھری سٹار جنرل کی سربراہی میں آرمی الیکشن سپورٹ سینٹرقائم کر دیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لئے پاک فوج کےایک تھری سٹار جنرل کی سربراہی میں آرمی الیکشن سپورٹ سینٹرقائم کر دیا گیا ہے جہاں پر الیکشن کے حوالے سے تعاون اور سکیورٹی امور کی نگرانی ہوگی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ صاف ،شفاف ،غیر جانبدارانہ الیکشن انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لئے ایک تھری سٹار جنرل کی سربراہی میںآرمی الیکشن سپورٹ سینٹرقائم کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ متعدد کوآرڈینیشن کانفرنسز بھی منعقد ہوئیں ۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلح افواج کی ذمہ داریوں سے متلعق کوڈ آف کنڈیکٹ بھی تیار کر کے جاری کیا ہے ۔








