الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت ذمہ داران کو معطل کر دیا

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت ذمہ داران کو معطل کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع کونسل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، ڈسٹرکٹ، تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے ناظمین اور نائب ناظمین، میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشنوں کے میئر اور ڈپٹی میئر، میونسپل …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے 25 جولائی تک تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت ذمہ داران کو معطل کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع کونسل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، ڈسٹرکٹ، تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹیوں کے ناظمین اور نائب ناظمین، میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشنوں کے میئر اور ڈپٹی میئر، میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین، کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ ممبران، یونین، ویلج، نیبرہڈ، وارڈ، وارڈ کونسل یا کمیٹیوں کے چیئرمین یا وائس چیئرمین 25 جولائی 2018ءتک معطل رہیں گے۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران سینی ٹیشن اور صفائی کے کام معمول کے مطابق یقینی بنائیں۔

مزید خبریں