واشنگٹن۔ 10 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے رکن ممالک کو امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس اور اس تنظیم کے لئے زیادہ مقدار میں تعاون و امدادنہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کل شام کہا کہ رکن ممالک اس تنظیم کے لئے مناسب مقدار میں …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ مقدار میں تعاون و امداد نہ دینے پر نیٹو کے رکن ممالک پر تنقید

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 10 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے رکن ممالک کو امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس اور اس تنظیم کے لئے زیادہ مقدار میں تعاون و امدادنہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کل شام کہا کہ رکن ممالک اس تنظیم کے لئے مناسب مقدار میں تعاون نہیں کر رہے ہیں اور امریکا کے ساتھ ان کی تجارت پالیسیوں میں بھی غلطیاں ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں امریکا نیٹو پر زیادہ فنڈز خرچ کر رہا ہے اور یہ مناسب نہیں ہے اور کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے ذمہ داری سنبھالی ہے رکن ممالک کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کا حصہ بڑھا ہے تاہم انہیں اس میںمزید اضافہ کرنا چاہئے ۔








