اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)نگران وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی محمد یوسف شیخ نے منگل کو مکة المکرمہ کا دورہ کیا اور حج انتظامات کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر نے پاکستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیاءکے موسسہ کے چیئرمین ربی بدر سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی اور ڈائریکٹر …
نگران وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی محمد یوسف شیخ کا مکة المکرمہ کا دورہ ، حج انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)نگران وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی محمد یوسف شیخ نے منگل کو مکة المکرمہ کا دورہ کیا اور حج انتظامات کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر نے پاکستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیاءکے موسسہ کے چیئرمین ربی بدر سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی اور ڈائریکٹر سید امتیاز شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے پاکستانی عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لئے کرائے پر لی گئی رہائشی عمارتوں اور وہاں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منیٰ اور عرفات کا دورہ بھی کیا اور پاکستانی عازمین حج کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔








