قونیہ ۔ 10 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے مولانا روم کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ منگل کو صدر مملکت نے مولانا روم کے مزار سے ملحق مسجد میں نماز ادا کی اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ صدر مملکت مزار پر موجود زائرین سے گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مولانا روم …
صدر مملکت ممنون حسین کی مولانا روم کے مزار پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

مزید خبریں
قونیہ ۔ 10 جولائی (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے مولانا روم کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ منگل کو صدر مملکت نے مولانا روم کے مزار سے ملحق مسجد میں نماز ادا کی اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ صدر مملکت مزار پر موجود زائرین سے گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مولانا روم کے مزار پر موئے مبارک کی زیارت بھی کی۔ صدر مملکت کیلئے موئے مبارک کا کمرہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔








