پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 جولائی 25 جولائی کے عوامی فیصلے کی ایک جھلک ہو گی جب پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے لاہور ائیرپورٹ جائے گی جسے پورا پاکستان دیکھے گا، دفعہ 144 میں کہیں بھی لاہور ائیرپورٹ جانے پر کوئی پابندی نہیں ، …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 جولائی 25 جولائی کے عوامی فیصلے کی ایک جھلک ہو گی جب پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے لاہور ائیرپورٹ جائے گی جسے پورا پاکستان دیکھے گا، دفعہ 144 میں کہیں بھی لاہور ائیرپورٹ جانے پر کوئی پابندی نہیں ، ہماری جماعت کے صدر محمد شہباز شریف نے بڑے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اپنے قائد کا پرامن استقبال ہمارا آئینی و قانونی حق ہے،ہم سب 13 جولائی کو شہباز شریف کی قیادت میں لاہور ائیرپورٹ جائیں گے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو بھی چاہیئے کہ محمد نواز شریف کو اپنے گھر آ کر اپنی والدہ سے ملنے دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم ہیں جن کی بات میں وزن تو ضرور موجود ہوتا ہے اور اگر کسی سیاسی جماعت کے قائد کی طرف سے کوئی اعتراض آیا ہے تو الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ انکی اس بات پر غور کرے۔

مزید خبریں