سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر شمس الحسن کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر شمس الحسن نے کہاہے کہ دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کے قیام کے سلسلے میں بنک کے فیلڈ دفاتر، کمرشل بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں میں اکاونٹس کھول دیے گئے ہیں، عطیات بینک کاونٹرز پر نقد جمع کرانے کے علاوہ انٹرنیٹ ،اے ٹی ایم بینکنگ ، آن لائن یا دیگر چینلز سے بھی دیے جاسکتے …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر شمس الحسن نے کہاہے کہ دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کے قیام کے سلسلے میں بنک کے فیلڈ دفاتر، کمرشل بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں میں اکاونٹس کھول دیے گئے ہیں، عطیات بینک کاونٹرز پر نقد جمع کرانے کے علاوہ انٹرنیٹ ،اے ٹی ایم بینکنگ ، آن لائن یا دیگر چینلز سے بھی دیے جاسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے افسران اور عملہ فنڈ میں بالترتیب دو دن اور ایک دن کی تنخواہ جمع کرائے گا۔ منگل کوکراچی میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ڈیم تعمیر کرنے کا اقدام پاکستان کی معیشت کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، مرکزی بینک دونوں ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز کی وصولی کے سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا۔ ڈپٹی گورنر نے کہا کہ ایس بی بی (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر، کمرشل بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں میں اکاونٹس کھول دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں