اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے یکہ توت بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی تخریبی کارروائیوں کے ذریعے افراتفری پھیلا کر انتخابات کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں تاہم پاکستانی قوم پر عزم ہے اور ملک دشمن قوتوں کو شکست ہوگی ۔انہوں نے دھماکے نتیجے میں شہید ہونے والے سیاسی کارکنوں ، عام شہریوں …
سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق کی یکہ توت بم دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے یکہ توت بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی تخریبی کارروائیوں کے ذریعے افراتفری پھیلا کر انتخابات کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں تاہم پاکستانی قوم پر عزم ہے اور ملک دشمن قوتوں کو شکست ہوگی ۔انہوں نے دھماکے نتیجے میں شہید ہونے والے سیاسی کارکنوں ، عام شہریوں اور خاص طور پر ہارون بلور شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غم زدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔








