چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کاسیمینار اورتقریب سے خطاب

کوئٹہ۔10جولائی(اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن کا دیمک اور زہر ہے جو قوم کی رگوں میں سرایت کر چکا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرور ت ہے ، کرپٹ عناصر سے اُنکی کرپشن سے متعلق سوال کرنا سیاست نہیں عبادت سمجھتا ہوں ، کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی، الیکشن سے …

کوئٹہ۔10جولائی(اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن کا دیمک اور زہر ہے جو قوم کی رگوں میں سرایت کر چکا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرور ت ہے ، کرپٹ عناصر سے اُنکی کرپشن سے متعلق سوال کرنا سیاست نہیں عبادت سمجھتا ہوں ، کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی، الیکشن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، سیاست دان ہو ، بیورو کریٹ یا عام شخص سب کی عزت نفس اور ساکھ کا احساس ہے ، کوئی ایسا قدم نہیں اُٹھایا جائے گا کہ جس میں انتقام کا عنصر شامل ہو، نیب کا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق اُٹھا یا جا رہا ہے ، جس کام کی لاگت 5 ہزار ہواور اس پر 5 لاکھ اور جسکی لاگت 5 لاکھ ہو اُس پر 5 کروڑ کا خرچہ کیوں آیا اگر کسی سے بدعنوانی سے متعلق سوال کرنا گستاخی ہے تو نیب قانون کے مطابق یہ گستاخی کرتا رہیگا، سب کا احتساب بلا تفریق ہو گا ، یا کسی کا نہیں ہو گا، بلوچستان کو ملنے والے فنڈز کاعشر عشیربھی بلوچستان کی ترقی پر خرچ ہوتا تو یہ محرومیاں نہ ہوتیں ۔ بلوچستان محکمہ خزانہ کیس کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کرپشن کے خلاف سفر کی ایک کڑی ہے اُمید ہے یہ رقم بلوچستان کے لوگوں کی فلاح کے لئے خرچ کی جائیگی۔ یہ بات انہوں نے نیب بلوچستان میں منعقدہ سیمینار اور بلوچستان حکومت کو بلوچستان خزانہ کیس میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کی دستاویز اور چابیاں حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مزید خبریں