لیفٹیننٹ جنر ل(ر) عبدالقیوم کا کولمبو میں انٹر پارلمینٹری یونین کی طرف سے جنوبی ایشیائی ممالک کے سپیکرز کے لئے منعقدہ کانفرنس سے خطاب

کولمبو ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنر ل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے 2030ءتک پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز ) کے پورے ہونے کا دارومدار ہر ملک کی معاشی استطاعت پر ہے اور معاشی ترقی کا دارومدار صرف اور صرف پرامن ماحول اور دائمی ملکی سکون پر ہے۔ وہ سری لنکا کے دارالحکومت …

کولمبو ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنر ل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے 2030ءتک پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز ) کے پورے ہونے کا دارومدار ہر ملک کی معاشی استطاعت پر ہے اور معاشی ترقی کا دارومدار صرف اور صرف پرامن ماحول اور دائمی ملکی سکون پر ہے۔ وہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں انٹر پارلمینٹری یونین (آئی پی یو ) کی طرف سے جنوبی ایشیاءکے ممالک کے سپیکرز کے لئے منعقدہ کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ سینیٹر عبدالقیوم اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) پر موثر کام کرنے کے لئے ہمیں نہ صرف علاقائی تناﺅ کو ختم کرنا ہوگا بلکہ انسانیت کی خدمت کے لئے جنوبی ایشیاءکے ممالک کو آپس میں تعلیم ،صحت ،تحیق ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی معاملات میں تعاون بھی کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی آلودگی میں بہت بڑا ہاتھ ترقی یافتہ ممالک کا ہے جبکہ اس کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے جنوبی ایشیاءاور افریقہ کے غریب ممالک ہیں ۔

مزید خبریں