نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا ایوان بالا میں ہارون بلور کے تعزیتی ریفرنس پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، سیاسی قیادت کو اپنی حفاظت کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ بدھ کو ایوان بالا میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے امیدوار ہارون بلور کے تعزیتی ریفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، سیاسی قیادت کو اپنی حفاظت کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ بدھ کو ایوان بالا میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے امیدوار ہارون بلور کے تعزیتی ریفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ایک اجلاس ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیر صدارت بھی اجلاس میں اس واقعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وہ آج (جمعرات کو) پشاور جا رہے ہیں جہاں پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں کور کمانڈر پشاور اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار بھی شریک ہوں گے۔

مزید خبریں