ٹیکس ایمنسٹی کی دونوں سکیموں پر عوامی ردعمل انتہائی مثبت رہا،وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی کی دونوں سکیموں پر عوامی ردعمل انتہائی مثبت رہا ہے،اب تک 55 ہزار 225 ڈکلیریشن دائر کی گئی ہیں جس میں غیرملکی اثاثہ جات کا حجم 577 ارب روپے جبکہ داخلی اثاثوں کا حجم 1192 ارب روپے ہے‘ اثاثے ظاہر کرنے والوں نے تقریباً 97 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے جن میں سے …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی کی دونوں سکیموں پر عوامی ردعمل انتہائی مثبت رہا ہے،اب تک 55 ہزار 225 ڈکلیریشن دائر کی گئی ہیں جس میں غیرملکی اثاثہ جات کا حجم 577 ارب روپے جبکہ داخلی اثاثوں کا حجم 1192 ارب روپے ہے‘ اثاثے ظاہر کرنے والوں نے تقریباً 97 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے جن میں سے 36 ارب روپے غیرملکی اثاثہ جات اور 61 ارب روپے داخلی اثاثہ جات کی مد میں حاصل کئے گئے‘ اس کے علاوہ 40 ملین ڈالر کی رقوم کی واپسی ہوئی۔ بدھ کو وزارت خزانہ کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے غیرملکی اثاثہ جات (ڈکلیریشن اینڈ ریپیٹریشن) آرڈیننس 2018ءاور داخلی اثاثوں کی رضاکارانہ ڈکلیریشن آرڈیننس 2018ءکا اعلان کیا تاہم آئین کے تحت دونوں آرڈیننس پارلیمنٹ کے سامنے پیش کئے گئے۔پارلیمان کی منظوری کے بعد فنانس ایکٹ 2018ءکے تحت دونوں آرڈیننس اندرونی اثاثوں کے رضاکارانہ اعلان ایکٹ 2018ءکے تحت اور غیرملکی اثاثوں کیلئے غیرملکی اثاثہ جات (ڈکلیریشن اینڈ ریپیٹریشن) ایکٹ 2018ءبن گئے۔ 30 جون 2018ءکو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے دونوں ایکٹ میں مزید ترامیم کی گئیں۔ بیان کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثوں کی ڈکلیریشن کیلئے اصلی تاریخ 30 جون 2018ءمقرر کی گئی تاہم تجارتی تنظیموں اور اداروں، پیشہ وارانہ ایسوسی ایشن اور عام عوام کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اثاثوں کی ڈکلیریشن کی تاریخ 31 جولائی 2018ءتک بڑھا دی گئی۔

مزید خبریں