سینیٹ،معمول کی کارروائی معطل کر کے ہارون بلور اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،اجلاس ملتوی

سینیٹ،معمول کی کارروائی معطل کر کے ہارون بلور اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،اجلاس ملتوی،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہارون بلور پر حملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور وزارت داخلہ کو تمام امیدواروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد …

سینیٹ،معمول کی کارروائی معطل کر کے ہارون بلور اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،اجلاس ملتوی،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہارون بلور پر حملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور وزارت داخلہ کو تمام امیدواروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا جمہوریت کیلئے بلور خاندان کی خدمات کی بھر پور قدر کرتا ہے ،ہارون بلور اور بلور خاندان کے باقی شہدا کی عظیم قربانیوں کے پیش نظر اجلاس بغیر کسی رسمی کارروائی کے ملتوی کیا جارہا ہے۔ بدھ کو اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہارون بلور پر حملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور وزارت داخلہ کو ہدایات دیں کہ وہ صوبوں میں امیدواروں کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ دیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ باہمی مشاورت سے ایک خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور وزارت داخلہ اور نیکٹا خصوصی کمیٹی کو الیکشن کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر آگاہ رکھیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی کو معطل کر کے ہارون بلور اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں