اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نیب کے پاس محمد نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں اس لیے ان کے ائیرپورٹ پر آتے ہی نیب انہیں گرفتار کر لے گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیگریشن کے تمام لوازمات ان کے لیے ضروری ہوتے ہیں جن …
نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نیب کے پاس محمد نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں اس لیے ان کے ائیرپورٹ پر آتے ہی نیب انہیں گرفتار کر لے گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیگریشن کے تمام لوازمات ان کے لیے ضروری ہوتے ہیں جن کا مقامی شہری ہونے کا کوئی شک ہو لیکن محمد نواز شریف تو ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے لیے امیگریشن ضروری بھی نہیں لیکن اگر ضرورت ہوئی بھی تو اسے امیگریشن کاﺅنٹر کی بجائے جہاز کے اندر بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کے کام کے حوالے سے فیصلے مرکزی حکومت ہی کرے گی، پنجاب حکومت کا کام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے جس کے لیے ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین سے رابطے میں ہیں جنہیں یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ ائیرپورٹ کے باہر آپ نے جو بھی ایکٹویٹی کرنی ہے کریں لیکن اس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیئے اور باقاعدہ اجازت بھی لینی ضروری ہے۔








