آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں جدّت اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دیکر انہیں اس خطے کے شاندار تدریسی مراکز بنایا جائیگا، سردار محمد مسعود خان

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں جدّت اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دیکر انہیں اس خطے کے شاندار تدریسی مراکز بنایا جائیگا۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کلیم عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے ایوان صدر …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں جدّت اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دیکر انہیں اس خطے کے شاندار تدریسی مراکز بنایا جائیگا۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کلیم عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے ایوان صدر مظفرآباد میں صدر گرامی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے صدر گرامی کو (جو آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات کے چانسلر بھی ہیں) بریفنگ دیتے ہوئے جامعہ سے متعلق مختلف امور کے بارے میں تفصیلاً بتایا۔ اُنہوںنے صدر کو یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس کی تعمیر کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ صد ر مسعود خان نے اس سلسلہ میں جاری پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ طلباءکو جدید تدریسی سہولیات جس میں بہترین تجربہ گائیں اورضروری آلات مہیا کیے جائیں۔

مزید خبریں