سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر کسی سیاسی جماعت کے پاس امیدواروں کو دھمکانے کے حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو وہ الیکشن کمیشن کو پیش کریں، فوج اور سیکورٹی اداروں کا کام انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، رزلٹ کی ترسیل میں سیکورٹی فورسز کا کوئی کردار نہیں ہو گا، سیاسی رہنماﺅں اور امیدواروں کو سیکورٹی خطرات سے صوبائی …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر کسی سیاسی جماعت کے پاس امیدواروں کو دھمکانے کے حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو وہ الیکشن کمیشن کو پیش کریں، فوج اور سیکورٹی اداروں کا کام انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، رزلٹ کی ترسیل میں سیکورٹی فورسز کا کوئی کردار نہیں ہو گا، سیاسی رہنماﺅں اور امیدواروں کو سیکورٹی خطرات سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا تھا، 17 ہزار حساس پولنگ سٹیشنز پر سیکورٹی کیمرے نصب کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر کرائیں گے اور اس کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا، 108 حلقوں کے کیسز عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جا سکے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یقعوب فتح محمد نے کہا کہ پشاور کے واقعہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ امن و امان کا مسئلہ کوئی عام مسئلہ نہیں ہے، انتخابات 25 جولائی کو کرائیں گے، یہ اداروں کی مدد سے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 جولائی تک بیلٹ پیپر کی چھپائی کا کام مکمل کر لیں گے، ملک بھر میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ کمیٹیاں فعال ہیں، ضابطہ اخلاق کی بعض جگہوں پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں تاہم اس کے خلاف کارروائی جاری ہیں۔

مزید خبریں