اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی)واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کہا ہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند دونوں ڈیموں پر تعمیراتی کام آئندہ برس کے وسط میں شروع ہو جائے گا اور ان کی تکمیل کے لئے بالترتیب 9 اور 5 سال درکار ہوں گے۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی عملدآمد کمیٹی (آئی سی ڈی بی ایم ڈی) کے …
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی)واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کہا ہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند دونوں ڈیموں پر تعمیراتی کام آئندہ برس کے وسط میں شروع ہو جائے گا اور ان کی تکمیل کے لئے بالترتیب 9 اور 5 سال درکار ہوں گے۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی عملدآمد کمیٹی (آئی سی ڈی بی ایم ڈی) کے پہلے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چیف جسٹس آف پاکستان کا بے مثال اقدام ہے اور دونوں منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کےلئے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی میں چاروں صوبائی سیکرٹریوں، وزارت کے سینئر حکام، سابق چیئرمین واپڈا، ٹیکنیکل اینڈ فنانشل ماہرین سمیت 34 اراکین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1958-1976 کے عرصہ میں ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی تعمیر کے لئے شاندار طریقہ کار اختیار کیا گیا اور منگلا، تربیلا ڈیموں جیسے میگا منصوبوں، 5 بیراجوں اور 7 رابطہ نہروں کے منصوبے اس عرصہ میں مکمل کئے گئے۔ تاہم چیئرمین نے کہا کہ بعد ازاں طریقہ کار سست روی کا شکار ہو گیا جس سے منصوبوں کی تکمیل کی مدت میں 10 سے 15 سال کی تاخیر ہونے لگی۔ انہوں نے کہا کہ ابتداءمیں پلاننگ کمیشن میگا منصوبوں کی تعمیر میں مصروف عمل تھا۔








