بھارت مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا، انہیںشدید تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے،سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے بٹل کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد ارشاد ولد محمد اسلم کو شہید کرنے اور اس کی نعش کی سخت بے حرمتی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے درندگی سے تشبیہ دی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کرکے بٹل کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد ارشاد ولد محمد اسلم کو شہید کرنے اور اس کی نعش کی سخت بے حرمتی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے درندگی سے تشبیہ دی ہے۔ محمد ارشاد کو شہید کرنے کے بعد بھارتی فوجیوں نے اس کے سر کو تن سے جدا کرکے نعش کوکنٹرول لائن پر آزادکشمیر کی حدود میں پھینک دیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اور لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر انسانیت سوز مظالم کر رہا اور انہیںشدید تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے لوگ اور کنٹرول لائن کے اس پار کشمیری بھارتی استبداد کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہوں گے اور اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گے۔