اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی قائمقام چیئرپرسن فضیلہ علیانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔وفد نے وفاقی وزیر کوان اہم شعبوں کے حوالے سے آگاہ کیا جہاں انسانی حقوق کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے جس کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔وفد نے وفاقی وزیر …
حکومت تمام شہریوں کو برابر سمجھتی ہے ،وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر کی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی قائم مقام چیئرپرسن فضیلہ علیانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی قائمقام چیئرپرسن فضیلہ علیانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔وفد نے وفاقی وزیر کوان اہم شعبوں کے حوالے سے آگاہ کیا جہاں انسانی حقوق کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے جس کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔وفد نے وفاقی وزیر سیدعلی ظفر کی جانب سے پاکستان کے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے کاوشوں کو سراہا ۔ وفاقی وزیر سید علی ظفر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس ضمن میں قانون سازی کے لئے بھرپور تعاون یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کو برابر سمجھتی ہے اور کسی شہری کے ساتھ امتیاز برداشت نہیں کرسکتی ۔








