کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منایا

سرینگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے جمعرات کو یوم الحاق پاکستان بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ مکمل انضمام کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں اسی دن کشمیریوں نے جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے سرینگر میں ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس …

سرینگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے جمعرات کو یوم الحاق پاکستان بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ مکمل انضمام کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں اسی دن کشمیریوں نے جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے سرینگر میں ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں تقسیم ہندکے منصوبے ، دو قومی نظریے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق جموںوکشمیر کی ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیاگیا تھا۔

مزید خبریں