سعودی عرب، حج سیزن کے لئے تمام تیاریاں مکمل ،دو ماہی منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز

ریاض ۔ 19 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی جنرل پریزیڈینسی برائے الحرمین الشریفین نے حج سیزن کے لئے اپنے دوماہی منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا جو ذو الحجہ کے اختتام تک جاری رہے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اتھارٹی کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کا کہنا ہے کہ حازمین حج کو انتظامی سے لے کر انسانی وسائل تک اور رہنمائی سے فنی خدمات …

ریاض ۔ 19 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی جنرل پریزیڈینسی برائے الحرمین الشریفین نے حج سیزن کے لئے اپنے دوماہی منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا جو ذو الحجہ کے اختتام تک جاری رہے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اتھارٹی کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کا کہنا ہے کہ حازمین حج کو انتظامی سے لے کر انسانی وسائل تک اور رہنمائی سے فنی خدمات تک ہر طرح کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ بآسانی اور بہتر طریقے سے مناسک حج ادا کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کو شرعی اصولوں کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی میں معاونت اور رہنمائی مہیا کرنے کی غرض سے اقدامات کئے گئے ہیں۔اس ضمن میں ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں شیوخ ، علماء، انسٹرکٹروں اور مذہبی شخصیات نے لیکچر دیئے تھے۔اس کے علاوہ قرآن مجید کے نسخے ، مذہبی کتب اور پمفلٹس کی تقسیم کی جارہی ہے اور مسجد الحرام میں دیئے جانے والے جمعہ کے خطبات کے دس زبانوں میں تراجم عازمین حج وعمرہ اور زائرین میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔شیخ سدیس نے بتایا کہ حج سیزن کے دوران میں مسجد الحرام کے تما م 210 دروازے اور مسجد نبوی کے 100 دروازے کھلے رہیں گے۔

مزید خبریں