سرینگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے ضلع شوپیاں کے علاقے موچھواڑہ میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے نہتے شہریوں کو بدترین تشدد ،املاک کی توڑ پھوڑ اور درجنوں افراد کو زخمی کرنے کی کارروائی کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ موچھواڑہ …
میر واعظ فورم کی شوپیاں کے علاقے ماچھواڑہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے شہریوں پر بدترین تشددکی مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے ضلع شوپیاں کے علاقے موچھواڑہ میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے نہتے شہریوں کو بدترین تشدد ،املاک کی توڑ پھوڑ اور درجنوں افراد کو زخمی کرنے کی کارروائی کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ موچھواڑہ گاﺅں کے نہتے لوگوں کے ساتھ یہ غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کا واقعہ قابض انتظامیہ کی طرف سے جاری اس بیان کے ایک دن بعد ہی پیش آیا جس میں جنوبی کشمیر میںنوجوانوںکو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور لوگوںکو فورسز کا انسان دوست چہرہ دکھانے کی بات کی گئی ہے۔انہوںنے سوال کیا کہ کیا یہی بھارتی فورسز کا انسان دوست چہرہ ہے کہ نہتے کشمیریوں کو زدوکوب کیا جائے انہیں بدترین تشدد کے ذریعہ شدید زخمی اور ان کی املاک اور سامان کو تہس نہس کیا جائے۔








