چیئرمین سینیٹ کی چمن میں مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چمن میں مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چمن میں مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

مزید خبریں