پاکستان سے تولیوں کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 2 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔20 جولائی(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے تولیوں کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مئی تک پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 736.924 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے 11ماہ میں پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 724.863 ملین …

اسلام آباد ۔20 جولائی(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے تولیوں کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مئی تک پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 736.924 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے 11ماہ میں پاکستان نے تولیوں کی برآمدات سے 724.863 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔سب سے زیادہ برآّمدات مئی کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی ، مئی کے مہینے میں تولیوں کی برآمدات سے پاکستان کو69.149ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔