ملک میں جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔20 جولائی(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجون 2018ءتک ملک میں 13ہزار364 یونٹ جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور12 ہزار870 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک …

اسلام آباد ۔20 جولائی(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجون 2018ءتک ملک میں 13ہزار364 یونٹ جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور12 ہزار870 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک میں 3530 یونٹ جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار اور3 ہزار534 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق نومبر2017ءکے دوران سب سے زیادہ 1540 یونٹ جیپوں، وین، اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔