فخر زمان اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ، دونوں نے زمبابوے کے خلاف میچ میں سنچریاں سکور کیں

بلاوائیو۔ 20 جولائی(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور امام الحق نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی سنچریاں سکور کیں، فخر زمان نے ڈبل سنچری جبکہ امام الحق نے سنچری سکور کی، دونوں نے نہ صرف سنچریاں سکور کیں بلکہ پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم …

بلاوائیو۔ 20 جولائی(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور امام الحق نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی سنچریاں سکور کیں، فخر زمان نے ڈبل سنچری جبکہ امام الحق نے سنچری سکور کی، دونوں نے نہ صرف سنچریاں سکور کیں بلکہ پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ جمعہ زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں فخر زمان اور امام الحق نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوین باﺅلرز کی خوب دھلائی کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 304 رنز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ فخر زمان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری مکمل کی۔ یہ انکے ون ڈے کیریئر کی نہ صرف تیسری سنچری ہے بلکہ انکے ون ڈے کیریئر کا بہترین انفرادی سکور بھی ہے انہوں نے 5 چھکوں اور 24 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 210 رنز بنائے جبکہ امام الحق نے 122 گیندوں کا سامنا کیا اور خوبصورت 8 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی انکو 113 کے انفرادی سکور پر ماساکدزا آﺅٹ کیا۔ یہ انکے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔