وزیر قانون و انصاف سید علی ظفر کا ایوان بالا میں امن و امان اور سیاسی صورتحال بارے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر قانون و انصاف سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے‘ وزارت اطلاعات نے میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگائی‘ پولنگ سٹیشنوں پر تعینات ہونے والے فوجی جوانوں کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو ایوان بالا میں ملک میں موجودہ امن و امان اور سیاسی صورتحال …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیر قانون و انصاف سید علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے‘ وزارت اطلاعات نے میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگائی‘ پولنگ سٹیشنوں پر تعینات ہونے والے فوجی جوانوں کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو ایوان بالا میں ملک میں موجودہ امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر قانون و انصاف سید علی ظفر نے کہا کہ آزادانہ‘ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ گزشتہ انتخابات میں سامنے آنے والے مسائل کو پارلیمنٹ نے قانون سازی کرکے حل کیا ہے۔ سکیورٹی اہم معاملہ ہے تاہم ہم امن و امان کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں جبکہ غیر ریاستی عناصر ہم پر حملے کر رہے ہیںاس لئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں